🌷 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌷
آئی ٹی درسگاہ کمیونٹی
🌼🌻❪ساس کو خواب میں دیکھنا❫🌼🌻
*آپ کے خواب اور ان کی تعبیر مع تدبیر*
💤💤━❰・ *خواب* ・❱━💤💤
کیا فرماتے ہیں معبرین اس خواب کی تعبیر کے بارے میں کہ میری زوجہ اپنی ساس یعنی میری والدہ کو خواب میں گھر کے اندر برہنہ حالت میں دیکھتی ہے ۔نیز میری والدہ کے رخسار بھی کمزوری کی وجہ سے اندر کی جانب دبے ہوتے ہیں یاد رہے کہ میری والدہ وفات پاچکی ہے ۔
حالم ۔فرقان احمد ، لاہور
━❰・ *تعبیر* ・❱━
اللہ تعالی آپ کی والدہ کی بخشش و مغفرت فرمائے آمین۔
خواب میں آپ کی زوجہ کے لیے اشارہ ہے کہ اس کی ساس یعنی آپ کی والدہ اس سے زندگی میں مخلص ہی رہی ہے اور کبھی اس کی بے بلاوجہ روک ٹوک نہیں کی اور جیسے ظاہر میں ہوتی تھی ویسے ہی دل سے بھی مخلص تھی ۔
━❰・ *تدبیر* ・❱━
آپ اپنی زوجہ سے کہے کہ اپنی ساس کے لیے ہمیشہ کلمہ خیر ہی کہا کرے ، امید ہے آپ کی زوجہ ایسا کرتی ہوگی اور یہ بھی امید ہے کہ آپ کی زوجہ کے دل میں ان کے لیے کوئی کدورت نہیں ہوگی لیکن پھر بھی احتیاط کے درجے میں یہ مشورہ ہے کہ اسے کہے کہ ایسی تمام غلط فہمیاں اپنے دل سے نکالیں ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▓█ *مَجْلِسُ الْمعبرین* █▓
معبر:✍
*مفتی محمد افضل عفی عنہ*
━━❪🕌🕋🕌❫━━