حضرت مہدی کے زمانے کی مُدت


💖💘💞 درسِ حدیث 💞💘💖

سنن ابن ماجہ حدیث نمبر: 4083

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَكُونُ فِي أُمَّتِي الْمَهْدِيُّ إِنْ قُصِرَ فَسَبْعٌ وَإِلَّا فَتِسْعٌ فَتَنْعَمُ فِيهِ أُمَّتِي نِعْمَةً لَمْ يَنْعَمُوا مِثْلَهَا قَطُّ تُؤْتَى أُكُلَهَا وَلَا تَدَّخِرُ مِنْهُمْ شَيْئًا وَالْمَالُ يَوْمَئِذٍ كُدُوسٌ فَيَقُومُ الرَّجُلُ فَيَقُولُ يَا مَهْدِيُّ أَعْطِنِي فَيَقُولُ خُذْ

ترجمہ : حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا :‘‘ میری امت میں مہدی ہوگا۔ اگر (اس کی امت کی مدت )کم ہوئی تو سات سال ہوگی ورنہ نو سال ۔ اس (کے دور حکومت) میں میری امت کو ایسی خوشیاں ملیں گی جیسی کبھی نہیں ملی تھیں ۔ (زمین کو)اس کے میوے ملیں گے ۔ ا ور وہ ان (میووں )میں سے کچھ بھی بچا کر نہیں رکھے گی (پوری پیداوار دے گی۔) ان دنوں مال کے انبار ہونگے ۔ آدمی اٹھ کرکہے گا:اے مہید! مجھے دیجئے اور مہدی کہے گا :لےلے’’۔


تشریح : 
1۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح اور حسن قراردیا ہے۔ان محققین کی تحقیقی بحث پڑھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت کم از کم حسن لغیرہ ضرور بن جاتی ہےجو کہ محدثین کے ہاں قابل حجت ہے۔واللہ اعلم ۔مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:(الروض النضير:٦٤٧وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكتور بشار عوادرقم:٤-٨٣)
2۔ مہدی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی آل میں سے ایک نیک آدمی ہوگا جس کا نام نبیﷺ کے نام پر (محمد)اور اس کے والد کا نام نبیﷺ کے والد کے نام پر(عبداللہ) ہوگا۔اس کے سات سالہ دور حکومت میں مکمل امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔دیکھیے:( جامع الترمذيالفتن باب ماجاء في المهدي حديث :٢٢٣١وسنن ابي داودكتاب المهديحديث:٤٢٨٢)
2۔ماضی میں بعض لوگوں نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہے جو درست نہیں تھا۔اسی وجہ سے جدید دور کے بعض افراد نے مہدی کا انکار شروع کردیا ہے۔یہ طرز عمل درست نہیں۔جھوٹے کی تردید کرتے ہوئے سچے کا انکار نہیں کرنا چاہیے۔ 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی