اعتراض: میں مسلمان ہوں کیونکہ مسلمان گھر میں پیدا ہوا ۔یہ احسان خدا نے ہندو کے ساتھ کیوں نہیں کیا ؟
(اس اعتراض کا مختصر چند لفظی جواب )
انسان کا کسی بھی گھر ، کسی بھی ماحول میں پیدا ہونا اس کی ہدایت اختیار کرنے کے لیے مجبوری نہیں بن سکتا کیونکہ ایمان کے تعلق اللہ کی نشانیوں میں غور کرنے سے ہے اور تکلیف(مکلف ہونے ) کا دارومدار سلامت عقل پر ہے اللہ کی نشانیوں میں غور و تدبر ہر مذہب ومشرب ، ماحول و زمانہ کا انسان سمجھ بوجھ عقل وشعور کے بعد کرسکتا ہے ۔اگر ہندو سے عقل وشعور سلب کرلیا جاتا تو پھر کوئی اعتراض بنتا تھا ۔
منقول ۔۔۔۔۔