عشر کے احکام ━❰・ *پوسٹ نمبر 20* ・❱━


 🌹 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 


عشر کے احکام ━❰・ *پوسٹ نمبر 20* ・❱━

   *عشر کس کو دیا جائے؟ یا عشر کے مصارف*

             وہ لوگ جو زکواة کے مستحق ہیں،  وہ عشر کے بھی مستحق ہیں لہذا عشر کی رقم یا جنس ایسے لوگوں کو دی جاسکتی ہے جو مستحق زکواة ہوں۔
☆۔۔۔۔مستحق زکواة سے مراد وہ مسلمان ہے جس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اتنی مالیت کے بقدر نقد رقم یا اتنی مالیت کا ضرورت سے زائد سامان نہ ہو۔ اسی طرح وہ شخص بھی عشر و زکواة کا مستحق ہے جس کے پاس کچھ سونا،  کچھ چاندی،  کچھ نقد رقم اور کچھ ضرورت سے زائد سامان تو ہو لیکن ان کی مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر نہ ہو اور وہ شخص ہاشمی سید بھی نہ ہو۔
☆۔۔۔ اگر کسی کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر مذکورہ بالا اشیاء میں سے سب یا بعض ہوں یا وہ شخص ہاشمی سید ہو تو وہ عشرو زکواة کا مستحق نہ ہوگا۔

 📚حوالہ:
☆ بدائع الصنائع 2/48
☆ ماہنامہ صدائے جامعہ فاروقیہ اپریل 2018 صفحہ 43

مرتب:✍  
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ* 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی