💖💘💞 درسِ حدیث 💞💘💖
سنن ابن ماجہ حدیث نمبر: 4078
کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَنْزِلَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا مُقْسِطًا وَإِمَامًا عَدْلًا فَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ وَيَفِيضُ الْمَالُ حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ
ترجمہ : حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ‘‘قیامت قائم نہیں ہو گی حتی کہ عیسیٰ ابن مریم انصاف کرنے والے قاضی بن کر اور عادل امام بن کر نازل ہوں گے۔ وہ صلیب کو توڑ دیں گے، جزیہ ساقط کر دیں گے اور کثرت سے مال تقسیم کریں گے حتی کہ کوئی اسے قبول نہیں کرے گا’’۔
تشریح :
1۔اس وقت اسلامی قانون یہ ہے کہ یہودی یا عیسائی اسلامی حکومت میں اپنے مذہب پر قائم رہ سکتے ہیں بشرطیکہ اسلامی حکومت کی اطاعت قبول کریں اور جزیہ ادا کریں۔اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ یہ حکم عیسیٰ علیہ السلام کے نزول تک ہے۔نزول مسیح کے بعد قانون یہ ہوگا کہ یہودی یا عیسائی اسلام قبول کریں یا جنگ کریں اور مرنے کے لیے تیار ہوجائیں ۔
2۔یہ حدیث مرزا احمد قادیانی کے دعوی مسیحیت کی واضح تردید ہےکیونکہ اس میں نازل ہونے والے مسیح کی کوئی علامت نہیں پائی جاتی ۔ان کا نام حضرت عیسی ٰ علیہ السلام ہے۔اس کا نام غلام احمدس تھا۔اس کی والدہ کا نام سیدہ مریم علیہ السلام ہے۔اس کی ماں کا نام ثراغ بی بی تھا۔وہ آسمان سے نازل ہونگے یہ قادیان میں پیدا ہوا۔وہ لوگوں میں انصاف کریں گے ۔یہ عیسائی انگریزوں کی عدالتوں سے انصاف کا طالب تھا۔وہ حکمران ہوں گے۔اس نے عیسائی جج ایف ڈوئی کی عدالت میں اس بات کا وعدہ کیا کہ وہ اپنے مخالفوں کے مرنے کی پیش گوئی نہیں کریگا۔وہ انصاف کرنے والے ہوں گے۔اس نے پچاس حصوں کی کتاب تصنیف کرنے کا وعدہ کرکےپیشگی رقم وصؤل کرکے پانچ حصوں کی کتاب براہین احمدیہ شائع کی ۔وہ بھی کہنے کو پانچ حصے لیکن در حقیقت میں دو حصوں پر مشتمل ہے۔وہ صلیب کو توڑیں گے۔اس کے مذہب کی بنیاد اولي الامر (کافر انگریزوں ) کی اطاعت پر ہے۔وہ مال تقسیم کریں گے۔یہ اپنے مریدوں سے چند وصول کرکے گزارہ کرنے والا تھا۔وہ دجال کو قتل کریں گے۔اس نے دجال کا مطلب انگریز قوم بیان کیا اور ان کی اطاعت کو فرض قراردیا ہے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام نماز کے امام ہونگے۔مرزا نے اپنی مسجد میں ایک اور شخص کو امام مقرر کر رکھا تھااور خود اس کے پیچھے نماز پڑھتا تھا۔وہ دمشق کی مسجد میں نازل ہوں گے۔اس نے دمشق کو دیکھا تک نہیں۔الغرض مرزا غلام احمد قادیانی میں حضرت عیسی ٰابن مریم علیہ السلام والی کوئی علامت موجود نہیں بلکہ اس کا کردار اور اس کی پیش گوئیاں اس کی تکذیب کے لیے کافی ہیں۔