عشرکےاحکام ❰・ *پوسٹ نمبر 16* ・❱


 🌹 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 


عشرکےاحکام ❰・ *پوسٹ نمبر 16* ・❱

   *عشر کی ادائیگی میں تاخیر کرنا*
                 عشر پیداوار کی زکواة کا نام ہے اس لیے جو احکام زکواة کی ادائیگی سے متعلق ہیں وہی احکام عشر کی ادائیگی کے بھی ہیں۔ اس لیے بغیر مجبوری کے عشر کی ادائیگی میں تاخیر کرنے والا گناہ گار ہے ، ہاں اگر کوئی مجبوری ہے تو تاخیر کی گنجائش ہے۔

   *اگر کوئی عشر واجب ہونے کے باوجود ادا نہ کرے تو کیا کرنا چاہیے؟*
               جس شخص پر عشر واجب ہوجائے تو اسے چاہیے کہ وہ خوشی سے اللہ تعالی کا حکم پورا کرے اور ثواب کا مستحق ٹھہرے لیکن اگر وہ خوشی سے ادا نہیں کرتا تو مسلمان بادشاہ اس سے جبرا ( زبردستی کے ساتھ) وصول کرے گا، اور عوام کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ ایسے شخص کو ترغیب دیدے اور عذاب الہی سے ڈرائے۔

 📚حوالہ:
▪الفتاوی الھندیہ 1/170
▪الفتاوی الھندیہ 1/185

مرتب:✍  
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ* 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی