🌹 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
عشرکےاحکام ❰・ *پوسٹ نمبر 15* ・❱
*مشترکہ زمین کا عشر کون ادا کرے گا؟*
بعض دفعہ زمین دو بھائیوں کی مشترکہ ہوتی ہیں تو اس کے بارے میں حکم یہ ہے کہ عشر کی ادائیگی میں زمین کا مالک ہونا شرط نہیں ہے بلکہ پیداوار کا مالک ہونا شرط ہے اس لئے جو جتنی پیداوار کا مالک ہوگا وہ اس پیداوار کا عشر ادا کرے گا۔فتاویٰ شامی میں ہے کہ ’’عشر واجب ہونے کے لئے زمین کا مالک ہو نا شرط نہیں بلکہ پیداوار کا مالک ہونا شرط ہے کیونکہ عشر پیداوار پر واجب ہو تا ہے نہ کہ زمین پر، اور زمین کا مالک ہو نا یا نہ ہونا دونو ں برابر ہے۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 3/314 دارالمعرفہ
مرتب:✍
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*