عشرکےاحکام ❰・ *پوسٹ نمبر 13* ・❱


 🌹 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 


عشرکےاحکام ❰・ *پوسٹ نمبر 13* ・❱

   *زمین ٹھیکے پر دینے کی صورت میں پیداوار کا عشر کس پر ہوگا؟*
     زمین ٹھیکے پر دینے کی صورت میں وجوب عشر کے سلسلے میں فقہاء کرام رحمھم اللہ تعالی کے تین اقوال ہیں:
(1) صاحبین اور ائمہ ثلاثہ رحمھم اللہ تعالی کا مسلک یہ ہے کہ عشر ٹھیکہ دار کاشت کار پر ہے۔
(2) امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالی کی تحقیق یہ ہے کہ عشر زمین کے مالک پر ہے۔
(3) علامہ شامی رحمہ اللہ نے مذکورہ اقوال میں تطبیق دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ زمین کا مالک اگر کرایہ بہت زیادہ لیتا ہے اور کرایہ دار کو بہت کم بچت ہوتی ہے تو ایسی صورت میں عشر زمین کے مالک پر لازم ہوگا اور اگر برعکس ہے تو عشر کرایہ دار پر ہوگا۔
مناسب یہی ہے کہ شروع میں اس بات کی وضاحت کی جائے کہ عشر کون ادا کرے گا تاکہ شرعی حکم پر صحیح طریقہ سے عمل ہوجائے۔

 📚حوالہ:
▪ الدرالمختار مع ردالمحتار 2/334 سعید 
▪ فتوی جامعہ بنوری ٹاون کراچی 143908200494

مرتب:✍  
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی