ترک تعلق الگ بھول جانا الگ
سو احباب الگ تیرا آنا الگ
تھک کے رکتا نہیں سچا طالب ہو جو
ہار جانا الگ ٹوٹ جانا الگ
محور روز و شب کا جز روٹی نہیں
شرف و عزت الگ آب و دانہ الگ
پیکر کچھ بھی نہیں خاک ہوجائے گا
یہ حیاتی الگ وہ جاودانہ الگ
جب جب رخصت ہوا دل کو دھچکا لگا
دم نکلنا الگ جان جانا الگ
میری تقریر پر ہاں ہوں کرتا رہا
قائل ہونا الگ مان جانا الگ
تیری آنکھوں میں نقصاں ہے دونوں طرف
ڈوب جانا الگ پار جانا الگ
تیری قربت میں ہم ہر جگہ خوش رہے
راہ مقتل الگ چاۓ خانہ الگ
تیری محفل سے اٹھ کر چلے تھے مگر
ناز دکھانا الگ سچ میں جانا الگ
شاعر: عمران جونانی