سوال: میرا بیٹا کیڈٹ کالج میں تعلیم حاصل کر رہا ہے اور ہاسٹل میں رہتا ہے اب اس کے نہم کلاس کے پیپرز شروع ہونے والے ہیں پیپرز میں کامیابی کے لیے مجھے کوئی وظیفہ یادعابتادیں۔
جواب: امتحان میں کامیابی کے لیے امتحان کی مکمل تیاری کے ساتھ ساتھ دعاؤں کا اہتمام کریں ، کیوں کہ دعا سے بڑھ کر کوئی وظیفہ نہیں اور درج ذیل وظیفہ پڑھیں:
1۔’’یانَاصِرُ ‘‘ہرنمازکے بعداکیس مرتبہ پڑھیں۔
2۔روزانہ فجر کی نمازکے بعد’’یاعلیم‘‘150مرتبہ پڑھ لیاکریں،اورامتحان کے روزاس کی کثرت کریں۔(ملفوظات اشرفیہ)
مشكاة المصابيح ميں ہے:
"عن النعمان بن بشير قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الدعاء هو العبادة»"
(ج:2، ص:692،ط: المكتب الإسلامي)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144507100478
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن