جنہیں اصلاحِ نفس کے لئے کوئی استاذ میسر نہ ہو




 حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رح ایسے لوگوں کے لیے جن کو کوئی اصلاح نفس کے لیے استاد میسر نہ ہو،لکھتے ہیں:

’’بعض مشائخ رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جب ایسا شیخ ِکامل موجود نہ ہو جو اسکی تربیت کرسکے تو اس کو چاہیے کہ رسول کریم ﷺپر درود بھیجنے کو لازم کرلے یہ ایسا طریقہ ہے جس سے طالب واصل بحق ہوجاتا ہے،اور یہی درود وسلام حضور ﷺکی طرف توجہ کرنے سے احسن طریقہ سے آدابِ نبوی اور اخلاقِ جمیلہ محمدیہ ﷺ سے اس کی تربیت کردے گااور کمالات کے بلند تر مقامات اور قربِ الٰہی کے منازل پر اسے فائز کرےگا اور سید الکائنات افضل  الانبیاء والمرسلین ﷺ کے قرب سے سرفراز بنائے گا۔‘‘
(مدارج النبوۃ، ج:1 ص:408،ط)

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی