باپ رے باپ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ حاضرجوابی ہے یا چونا؟


 باپ رے باپ ۔ ۔ ۔ ۔ 


ایک باپ نے بیٹےسے کہا کہ: ”میری مرضی سے شادی کرو گے کہ اپنی مرضی سے۔‘‘

بیٹا بولا:”اپنی مرضی سے۔‘‘

باپ کہتا ہے کہ:” بل گیٹس کی بیٹی تھی میری نظر میں، لیکن خیر جیسے تمہاری مرضی‘‘
بیٹے کی بانچھیں‌کھل گئیں۔ کہتا ہے کہ مجھے منظور ہے
باپ بل گیٹس کے پاس گیا اور بولا:”میرے بیٹے کو آپ کی بیٹی سے شادی کرنی ہے۔ بتائیں کیا جواب دیتے ہیں ‘‘ٴ
بل گیٹس نے پہلے تو بیٹے کو دیکھا، پھر بولا کہ:”نہیں۔ میری بیٹی ابھی شادی نہیں‌ کرنا چاہتی۔‘‘
باپ بولا:” خیر میرا بیٹا ورلڈ بینک کا وائس پریزیڈنٹ ہے مگر جیسے آپ مناسب سمجھیں ‘‘

بل گیٹس چونکا اور بولا” ٹھیک ہے۔ میں تیار ہوں‘‘۔

پھر باپ ورلڈ بینک کے صدر کے پاس گیا اور بولا کہ:” میرے بیٹے کو وائس پریزیڈنٹ رکھ لیں‌ تو کیسا لگے گا‘‘

صدر بولا کہ”میرے پاس پہلے ہی بہت سے وائس پریزیڈنٹس ہیں،مزید کی فی الحال گنجائش نہیں ہے‘‘
باپ بولا”جیسے آپ کی مرضی،ویسے میرا بیٹا بل گیٹس کا داماد ہے"
۔
۔
۔
۔
۔
یہ حاضرجوابی ہے یا چونا؟

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی