عشرکےاحکام ❰・ پوسٹ نمبر 9 ・❱


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 


             عشرکےاحکام ❰・ پوسٹ نمبر 9 ・❱

   کیا عشر ادا کرنے کے لیے زرعی اخراجات منہا کیے جائیں گے؟
       باغ اور کھیتی سے حاصل شدہ پیداوار پر جتنے اخراجات ہوتے ہیں یعنی زمین کو کاشت کے قابل بنانے سے لے کر پیداوار حاصل ہونے اور اس کو سنبھالنے تک جو اخراجات ہوتے ہیں مثلا ہل چلانا،  زمین کو جڑی بوٹیوں سے خالی کرنا ، اسے ہموار کرنا ، تخم ریزی کرنا ، کھاد ڈالنا ، حفاظت کے لیے سپرے کرنا ، مزدوروں کو کٹائی وغیرہ کی اجرت دینا ، تریشر کا خرچہ وغیرہ ، غرض یہ کہ پیداوار حاصل ہونے تک تمام مراحل میں جتنے اخراجات آتے ہیں ، وہ فقہی اصطلاح میں "مونتہ الزرع" کہلاتے ہیں۔ بلاشبہ یہ خرچے عشر سے منہا نہیں کیے جائیں گے بلکہ پوری پیداوار سے عشر (دسواں یا بیسواں حصہ) نکالا جائے گا۔

 📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 3/244 بیروت 
▪☆ماہنامہ صدائے جامعہ فاروقیہ اپریل 2018 صفحہ 41

مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی