🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
عشرکےاحکام ❰・ پوسٹ نمبر 7 ・❱
عشر کے لیے سال گزرنا شرط نہیں ہے۔
جس طرح زکواة میں مال زکواة پر سال کا گزرنا ضروری ہے اس طرح عشر واجب ہونے کے لیے پیداوار پر سال کا گزرنا شرط نہیں ہے بلکہ جب بھی پیداوار حاصل ہوجائے تو عشر ادا کرنا واجب ہوگا۔
اگر پانی مفت ہو لیکن دیگر اخراجات ہوں تو عشر ہے یا نصف عشر؟
☆۔۔۔ پیداوار پر عشر یعنی 10 فیصد یا نصف عشر یعنی 5 فیصد لازم ہونے کا تعلق پانی کے خرچہ یا اس پر ہونے والی محنت کے ساتھ ہے ، لہذا اگر زمین کو ایسے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے جس پر خرچہ نہیں آتا تو محض کھاد ، بیچ اور اسپرے وغیرہ کے خرچہ کی وجہ سے حکم میں تبدیلی نہیں آئے گی اور بدستور عشر یعنی 10 فیصد ہی لازم آئے گا۔ خلاصہ یہ کہ کھاد، بیچ اور اسپرے وغیرہ کے خرچہ کو منہا نہیں کیا جائے گا۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 3/244 بیروت
▪مبسوط 3/4
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ