🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
عشرکےاحکام ❰・ پوسٹ نمبر 6 ・❱
عشر کے واجب ہونے کی شرائط
عشر کے وجوب کے لیے بنیادی طور پر چار شرائط کا پایا جانا ضروری ہے:
(1)۔۔۔پیداوار کے مالک کا مسلمان ہونا ، کافر پر عشر واجب نہیں۔
(2)۔۔۔زمین کا عشری ہونا ، خراجی زمین کی پیداوار پر عشر واجب نہیں۔( خراجی زمین سے مراد وہ زمین ہے جو کسی غیرمسلم کی ملکیت میں ہو یا کسی مسلمان نے اس سے خریدی ہو یا اس کو خراجی پانی سے سیراب کیا جاتا ہو)
(3)۔۔۔زمین سے پیداوار حاصل ہوجائے ، اگر زمین کاشت نہ کی جائے یا کاشت تو کی لیکن پیداوار حاصل نہ ہوئی تو بھی عشر واجب نہیں۔
(4)۔۔۔پیداوار ایسی چیز ہو جس کو اگانا مقصود ہو یا وہ ذریعہ آمدنی ہو۔
وجوب عشر کے لیے نصاب
مفتی بہ قول کے مطابق عشر واجب ہونے کے لیے پیداوار کی کوئی خاص مقدار متعین نہیں ہے بلکہ قلیل ہو یا کثیر ، ہر صورت میں عشر ادا کیا جائے گا، البتہ اگر پیداوار نصف صاع (پونے دو کلو) سے بھی کم ہو تو اس میں عشر واجب نہیں۔
📚حوالہ:
▪بدائع الصنائع 2/54
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/326
▪جواہر الفقہ 2/277
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ