عشرکےاحکام❰・ پوسٹ نمبر 5 ・❱


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 
            
عشرکےاحکام❰・ پوسٹ نمبر 5 ・❱

   کس پیداوار پر عشر واجب نہیں؟

  جو چیزیں ایسی ہوں کہ ان کی پیداوار سے زمین کا نفع حاصل کرنا مقصود نہ ہو ان میں عشر نہیں جیسے ایندھن ، گھاس، بید، سرکنڈا، ، جھاو، نرکل، کھجورکے پتے وغیرہ، ان کے علاوہ ہر قسم کی ترکاریوں  اور پھلوں کے بیج کہ ان کی کھیتی سے ترکاریاں مقصود ہوتی ہیں  بیج مقصود نہیں ہوتے اورجو بیج دوا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں  مثلاً کندر، میتھی اورکلونجی وغیرہ کے بیج، ان میں بھی عشر نہیں ہے۔ اسی طرح وہ چیزیں جو زمین کے تابع ہوں  جیسے درخت اور جو چیزدرخت سے نکلے جیسے گوند اس میں عشر واجب نہیں ،البتہ اگر ان میں سے کسی چیز کو پیداوار یا آمدنی کی غرض سے لگایا گیا ہو تو عشر ادا کرنا واجب ہوگا۔

 📚حوالہ:
▪الفتاوی الھندیہ 1/186
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 3/315

مرتب:✍  

مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ  

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی