عشرکےاحکام ❰・ پوسٹ نمبر 4 ・❱


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 

            
             عشرکےاحکام ❰・ پوسٹ نمبر 4 ・❱

   کون سی پیداوار پر عشر واجب ہے؟

   پیداوار میں عشر واجب ہونے کے بارے میں ضابطہ یہ ہے کہ جن چیزوں کو اگانا یا انہیں ذریعہ آمدنی بنانا مقصود ہو ، ان میں عشر یا نصف عشر واجب ہوتا ہے خواہ وہ غلہ ، اناج اورپھل فروٹ ہوں  یاسبزیاں وغیرہ  مثلاً  اناج اورغلہ  میں  گندم ، جو ، چاول ، گنا ، کپاس، جوار، دھان(چاول)، باجرہ، مونگ پھلی ، مکئی، اورسورج مکھی، رائی، سرسوں  اورلوسن وغیرہ ۔  پھلوں میں  خربوزہ، آم، امرود، مالٹا، لوکاٹ، سیب، چیکو، انار، ناشپاتی، جاپانی پھل، سنگ ترا، پپیتا ، اورناریل، تربوز، فالسہ، جامن، لیچی، لیموں ، خوبانی ، آڑو، کھجور ، آلوبخارا ،گرما، انناس، انگور اور آلوچہ وغیرہ ۔
سبزیوں میں  ککڑی، ٹینڈا، کریلا، بھنڈی توری، آلو ، ٹماٹر ، گھیا توری ، سبزمرچ، شملہ مرچ، پودینا ، کھیرا، ککڑی(تر)اور اروی ، توریا ، پھول گوبھی ، بندگوبھی ، شلغم، گاجر، چقندر، مٹر، پیاز، لہسن، ، پالک، دھنیااورمختلف قسم کے ساگ اورمیتھی اور بینگن وغیرہ۔

 📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/327
▪الفتاوی الھندیہ 1/186

مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی