عشرکےاحکام ❰・ پوسٹ نمبر 3 ・❱


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 

            
             عشرکےاحکام ❰・ پوسٹ نمبر 3 ・❱

   اگر زمین بارش اور ٹیوب ویل دونوں قسم کے پانی سے سیراب کی گئی ہو تو عشر کا حکم؟

☆۔۔۔بعض دفعہ کسی زمین کو بارش اور ٹیوب ویل دونوں قسم کے پانیوں سے سیراب کیا جاتا ہے ، تو اس صورت میں بارش کے پانی کا تقاضا یہ ہے کہ عشر یعنی 10 فیصد لازم ہو اور ٹیوب ویل کے پانی کا تقاضا یہ ہے کہ نصف عشر یعنی 5 فیصد لازم ہو ، تو اس صورت میں ضابطہ یہ ہے کہ جو پانی غالب ہو اس کا اعتبار کیا جائے گا ، اگر بارش کا پانی پیداوار کو زیادہ ملا ہے تو عشر لازم آئے گا اور اگر ٹیوب ویل یا رہٹ وغیرہ کا پانی زیادہ دیا گیا ہے تو نصف عشر لازم آئے گا اور اگر دونوں برابر ہو تو بعض حضرات فقہاء کرام رحمھم اللہ کے نزدیک نصف عشر یعنی بیسواں حصہ یا 5 فیصد لازم آئے گا اور بعض کے نزدیک عشر کا تین چوتھائی حصہ واجب ہوگا، عشر کے تین چوتھائی کا آسان مطلب یہ ہے کہ جتنی پیداوار ہوئی ہو ، اس کو 0.075 سے ضرب دے اور جو جواب آئے وہی حصہ فقراء کو دیدیں۔

 📚حوالہ:
▪☆مسائل بہشتی زیور 1/372 مع ترمیم و تسہیل

مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی