عشرکےاحکام ❰・ *پوسٹ نمبر 12* ・❱


 🌹 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 

            
             عشرکےاحکام ❰・ *پوسٹ نمبر 12* ・❱

   *جانوروں کو کھلائے جانے والے چارے میں عشر کا حکم*
       جو چارہ جانوروں کو کھلانے کے لیے کاشت کیا جاتا ہے اس میں بھی عشر یا نصف عشر واجب ہے۔

*بار بار اگنے والی سبزیوں میں عشر کا حکم*
          بعض فصلیں اور سبزیاں ایسے ہوتی ہیں کہ کاٹنے کے بعد دوبارہ اور سہ بارہ اگتی ہیں ، ان میں ہر دفعہ کاٹنے پر عشر یا نصف عشر واجب ہوگا۔

 *بٹائی پر دی گئی زمین میں عشر کا حکم*
           عشری زمین اگر بٹائی پر دی جائے تو اس کی پیداوار میں عشر زمیندار اور مالک دونوں پر ان کے حصص کے بقدر لازم آتا ہے۔ پھر چاہے تو تقسیم سے پہلے کل پیداوار سے عشر ادا کریں یا تقسیم کے بعد اپنے اپنے حصہ سے۔

 📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/326
▪ماہنامہ صدائے جامعہ فاروقیہ اپریل 2018 صفحہ 42

مرتب:✍  
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ* 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی