عشر کے احکام ❰・ *پوسٹ نمبر 11* ・❱


 🌹 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 

            
             عشر کے احکام ❰・ *پوسٹ نمبر 11* ・❱

   *ایک فصل کے ساتھ اگائی گئی دوسری فصلوں پر عشر کا حکم*
           اگر کسی نے گندم یا کسی اور اہم فصل کے ساتھ اپنے ذاتی استعمال کے لیے کوئی اور چیز اگائی مثلا سرسوں ، پیاز،  ٹماٹر یا بینگن وغیرہ تو اس میں بھی عشر واجب ہوگا ، البتہ اگر یہ چیزیں نصف صاع (پونے دو کلو) سے کم ہو تو اس میں عشر دینا ضروری نہیں۔

   *پیداوار فروخت کرنے کی صورت میں عشر کا حکم*
   اگر کھیت یا باغ کی پیداوار پکنے سے پہلے فروخت کی گئی (اگرچہ اس طرح فروخت کرنے کے جواز و عدم جواز کی مختلف صورتیں ہیں) اس پیداوار کا عشر مشتری یعنی خریدنے والے کے ذمہ ہوگا اور اگر پکنے کے بعد فروخت کی گئی تو عشر بائع یعنی بیچنے والے کے ذمہ ہوگا ، یہی حکم پیداوار کے ساتھ زمین بیچنے کا بھی ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ جس کی ملکیت میں فصل پک کر تیار ہوجائے اس کے ذمہ عشر لازم ہوگا۔ 

 📚حوالہ:
▪بدائع الصنائع 2/180

مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی