عشرکےاحکام ❰・ پوسٹ نمبر 10 ・❱

 

🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 

عشرکےاحکام ❰・ پوسٹ نمبر 10 ・❱

   پیشگی(ایڈوانس) عشر ادا کرنے کا حکم
      پیشگی عشر ادا کرنے کے چار صورتیں عقلا ممکن ہیں جن کے احکام درجہ ذیل ہیں:
(1) اگر فصل کاشت کرنے سے پہلے پیداوار کا عشر نکال دیا تو وہ کافی نہ ہوگا بلکہ پیداوار حاصل ہونے پر دوبارہ عشر نکالنا واجب ہوگا۔
(2) اگر فصل کاشت کرنے کے بعد اور کھیتی اگنے سے پہلے عشر ادا کیا تو بھی ادا نہ ہوگا۔
(3) اگر فصل کاشت کرنے کے بعد اور فصل نکل آنے کے بعد اور پکنے سے پہلے عشر ادا کیا تو ادا ہوجائے گا۔
(4) اگر فصل کاشت کرنے  اور نکل آنے اور پکنے کے بعد اور کاٹنے سے پہلے عشر ادا کیا تو بھی ادا ہوجائے گا۔
الغرض پہلے دو صورتوں میں ادا نہ ہوگا اور آخری دو میں ادا ہوجائے گا اور خلاصہ یہ ہوا کہ فصل نکل آنے کے بعد عشر ادا کیا جاسکتا ہے اس سے پہلے نہیں۔

 📚حوالہ:
▪الفتاوی الھندیہ 1/186
▪☆ماہنامہ صدائے جامعہ فاروقیہ اپریل 2018 صفحہ 41

مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی