عشرکےاحکام ❰・ پوسٹ نمبر 02 ・❱


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 


عشرکےاحکام  ❰・ پوسٹ نمبر 02 ・❱

   کون سی صورتوں میں عشر اور کون سی صورتوں میں نصف عشر واجب ہوگا؟

☆۔۔۔۔سیراب کرنے والے پانی پر اگر محنت یا خرچہ نہیں ہوتا ( جیسے بارش ، قدرتی چشمہ اور نہر سے ملنے والا مفت پانی وغیرہ) تو اس زمین کی پیداوار میں دسواں حصہ واجب ہوگا اور اگر پانی پر محنت یا خرچہ ہوتا ہے جیسے کنویں سے بذریعہ ڈول یا بذریعہ رہٹ نکالا گیا پانی ، ٹیوب ویل کا پانی اور وہ نہری پانی جس کا آبیانہ ادا کیا جائے تو اس صورت میں پیداوار کا بیسواں حصہ ادا کرنا واجب ہوتا ہے۔

☆۔۔۔ اگر کسی نہر کا پانی استعمال کرنے میں آبیانہ نہیں ہوتا البتہ اس کی کھدائی اور بند  وغیرہ باندھنے میں محنت اور مشقت اٹھانا پڑتی ہے تو اگر ہر سال اس کی کھدائی اور بند وغیرہ باندھنے میں اتنی ہی محنت کرنا پڑتی ہے جتنی پہلی مرتبہ کی کھدائی میں ہوئی تھی  تو اس صورت میں پیداوار کا  بیسواں حصہ ادا کرنا واجب ہوگا ورنہ دسواں حصہ ادا کیا جائے گا۔

☆۔۔۔ اگر کسی کے ٹیوب ویل وغیرہ سے پانی خرید کر استعمال کیا جائے تو  اس صورت میں پیداوار کا بیسواں حصہ واجب ہوگا۔

 📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع  ردالمحتار 3/244 بیروت 
▪المحیط البرھانی 2/485

مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی