🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
عشر کے احکام: ❰・ پوسٹ نمبر 01 ・❱
کس زمین میں عشر(دسواں حصہ) ہے اور کس میں نصف عشر(بیسواں حصہ)؟
اگر زمین سال کے اکثر حصہ میں قدرتی آبی وسائل (بارش ، ندی ، چشمہ وغیرہ) سے سیراب کی جائے تو اس میں کل پیداوار کا دسواں حصہ واجب ہوتا ہے اور اگر وہ زمین مصنوعی آب رسانی کے آلات و وسائل مثلا ٹیوب ویل یا خریدے ہوئے پانی سے سیراب کی جائے تو اس میں کل پیداوار کا بیسواں حصہ واجب ہوتا ہے۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 3/244 بیروت
▪المحیط البرھانی 2/485
▪جواہر الفقہ 2/274
▪کتاب المسائل 2/246
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ