آخرت کی کرنسی ..! اللہ کی رضا سب سے بڑی کرنسی ہے آخرت کے لئے، اس سے بڑھ کر دنیا میں کچھ نہیں، اس کو حاصل کرو ۔۔
مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ:
ایک ملک سے دوسرے ملک میں جاتے ہو تو اس کا سکہ وہاں بازار میں نہیں چلتا۔
ہر ملک کی الگ کرنسی ہے، اگر وہاں کے ملک کی کرنسی پاس موجود ہے تو وہاں سودا مل سکتا ہے۔ اللّٰہ کی رضا سب سے بڑی کرنسی ہے آخرت کے لئے، اس سے بڑھ کر دنیا میں کچھ نہیں، اس کو حاصل کرو، فقط آخرت کا نہیں بلکہ دنیا میں بھی اس سے کامیابی ملتی ہے۔ کسی کی مجال ہے کہ اللّٰہ جس کے ساتھ ہو اس کو کوئی پریشان کرے۔ دنیا میں جتنی بڑی سے بڑی فلاح مل سکتی ہے وہ اللہ کے ساتھ تعلق جوڑنے میں مل سکتی ہے۔ چین آرام سکون سب اسی میں ہے۔ اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے اس کے احکام کی تعمیل کرنے میں، اسی کا نام تقوی ہے۔ جن چیزوں کو اللہ نے منع فرمایا ہے اس سے بچے ، جس کے لئے حکم دیا ہے وہ کرے۔
(مجالس مفتی اعظم، ص 321)