آس ہوگی نہ آسرا ہوگا



آس ہوگی نہ آسرا ہوگا
آنے والے دنوں میں کیا ہوگا
میں تجھے بھول جاؤنگا اک دن
وقت سب کچھ بدل چکا ہوگا
نام ہم نے لکھا تھا آنکھوں میں
آنسؤں نے مٹا دیا ہوگا
آسماں بھر گیا پرندوں سے
پیڑ کوئ ہرا گرا ہوگا
کتنا دشوار تھا سفر اسکا
وہ سر شام سو گیا ہوگا
شاعر: بشیر بدر

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی