اللہ کی نافرمانی میں اپنی رضا؟



میرے عزیز دوستو !
اسلامُ علیکم !
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ آج کے دن تقریبًا تمام پاکستانی عوام و خواص پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھنے میں زوروشور سے مشغول ہیں۔ اور پاکستان کو ہر حال میں جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ پاک عوام میں اپنے وطن عزیز کے لیے ایسا جوش اور جذبہ موجود ہے۔ ایک اہم بات جس کی طرف میں آپ سب کی توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہیکہ ہم میں سے اکثریت جب کہ وہ ٹی وی کے سامنے ہوں خصوصًا میچ اور ہو بھی انڈیا اور پاکستان کا تو ایسے وقت نماز معاف ہو جاتی ہے ۔ یہ بہت ہی افسو سناک المیہ ہے کہ اللہ کے سامنے حا ضری جے لیے تو کوئی تیاری نہیں اور بندوں کے سامنے سرخروئی کے لیے نماز تک جھوڑ دی جائے، سرخروئی بھی اپنی ذاتی نہیں بلکہ ملک کے چند گنے چُنے افراد کی۔ مزہ تو تب ہیکہ اپنے وقت پر نمازیں بھی ادا ہوں ۔ اور نماز کے بعد دعا کر کے پھر دیکھا جائے کہ چلو اب اللہ کا حق بھی ادا کر آئے اور وطن عزیز کی سرخروئی کی دعا بھی کر آئے ۔ تو میرے عزیزو آؤ یہ عہد کریں کہ میچ کی وجہ سے بلکہ کسی بھی صورت میں کبھی بھی اللہ کی نافرمانی میں اپنی رضا تلاش نہیں کریں گے۔
ایک اور اہم بات یکم اپریل کے حوالے سے کہ اس دن کوہم مسلمان بھی غیروں یعنی کافروں کی تقلید میں منانے لگ گئے ہیں بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ اُن سے بھی 2 ہاتھہ آگے جا چکے ہیں ۔
قرآن پاک میں ارشاد ربّانی ہے
ترجمہ = "جُھوٹ بو لنے والوں پر اللہ کی لعنت ہے "
آیت کریمہ اعراب کی وجہ سے نہیں لکھی۔۔۔۔۔۔۔ اب جس پر اللہ کی لعنت پڑ جائے اُس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے وہ کامیاب ہو جائے گا??? تو پلیز خود بھی اس قبیح فعل سے بچیئے اور دوسروں کو بھی روکیئے۔۔۔ ) جزاک اللہُ خیرًا(


Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی