*چائے کے استعمال سے ذہنی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے
چائے بہت سے لوگوں کا پسندیدہ مشروب ہے ، سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چائے نہ صرف تھکن اتارتی ہے بلکہ اس کے استعمال سے, ذہنی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یہ دعوی ہالینڈ کے سائنس دانوں نے نیوٹریشن نیورو سائنس جرنل میں کیا ہے۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق چالیس سال تک کی عمر کے چوالیس افراد پر چائے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ۔ تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ چائے میں امائنو ایسڈ اور کیفین موجود ہوتے ہیں ۔ ان کا کمبی نیشن چائے پینے والوں کو ذہنی اور جسمانی تھکن اتارنے میں مدد دیتا ہے اور چائے پینے کے بعد لوگ خود کو چاق و چوبند محسوس کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ چائے کے استعمال سے دماغی کارکردگی پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں
(آج پتا چلا کہ میں اتنا ذہین کیوں ہوں)::das::*
زمرے
صحت و تندرستی